رواں ماہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں پی ایچ پی کی 26نئی چیک پوسٹیں آپریشنل کی جائیں گی: امجد جاوید سلیمی

رواں ماہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں پی ایچ پی کی 26نئی چیک پوسٹیں آپریشنل کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پی ایچ پی کی 26نئی چیک پوسٹیں آپریشنل کی جارہی ہیں جس سے مزید 900کلومیٹر شاہرات پر عوام کا سفر محفوظ ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8لاکھ موٹر سائیکلوں کوچیک کیاگیا اور بغیر کاغذات والی لاکھوں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروائی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پی ایچ پی کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر ،ایس ایس پی راولپنڈی ریجن افضال کوثر،ایس ایس پی لاہور ریجن زبیر دریشک ، ایس ایس پی ڈی جی خان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ ، ایس پی گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا ، ایس پی فیصل آباد ریجن ام سلمی، ایس پی بہاولپور ریجن ہما نصیب ، ایس پی ملتان ریجن سجاد حسین ، ایس پی سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر سمیت تمام ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -