قصور، پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 15 ملزم گرفتار

قصور، پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 15 ملزم گرفتار

  

قصور(بیورورپورٹ)پولیس کا مشتبہ افراد کی گرفتار ی کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کرنے کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن ،کھڈیاں،صدرقصور،مصطفی آباد،الہٰ آباد،کنگن پور اور پتوکی کے علاقوں میں سر چ آپریشن کیے گئے ،سرچ آپریشن کے دورا ن پولیس کیساتھ ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران 122گھروں کو چیک کیا گیا220افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ مشکوک جانتے ہوئے متعدد افراد کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن کی گئی۔سرچ آپریشن کے دورا ن15افراد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ قصور(بیورورپورٹ) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات،مرغیاں،اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر لے گئے ،تفصیل کے مطابق چونیاں کے نواح بھائی کوٹ چک 3میں حاجی محمد اشرف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ سے زائد کی نقدی،اڑھائی تولے طلائی زیورات، اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر لے گئے ،اسی طرح راجہ جنگ گھٹیاں والی حویلی کے رہائشی ہارون رشید نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کے پولٹری فارم میں داخل ہونیوالے چور7لاکھ سے زائد مالیت کی مرغیاں ڈالے میں لوڈ کر کے لے گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -