ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں 4روزہ تربیتی کورس کا افتتاح

ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں 4روزہ تربیتی کورس کا افتتاح

  

لاہور ( کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز22ریسکیو اینڈ سیفٹی افسران و انسٹر کٹرزکیلئے چار روزہ تربیتی کورس کا افتتاح مینجرز ٹریننگ سنٹر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کیا۔ اس تربیتی کورس کا انعقاد سیفٹی ونگ ہیڈ کواٹرزنے پنجاب کے تمام اضلاع کے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز ، منیجرر اور مڈل منیجرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ایسے کورسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد پنجاب کے تمام اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ٹیم بنا نا ہے ۔

مزید :

علاقائی -