میاں نوازشریف اور عمران خان پر جوتا پھینکنے کے مقدمات درج

میاں نوازشریف اور عمران خان پر جوتا پھینکنے کے مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جوتا پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔جیونیوز کیمطابق نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گوجر سنگھ میں اے ایس آئی اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزمان منور ،عبدالغفور اور محمد ساجد نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں 16 ایم پی او، 506 اور 355کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نوازشریف کی شہرت خراب کرنے کے لیے حملہ کیا، نوازشریف کو جوتا کندھے اور سینے پر لگا، تینوں ملزمان صحت مند ہیں جس کے بعد اْن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم منور 4 سال پہلے جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہوا تھا جب کہ عبدالغفور اور ساجد اْس کے سہولت کار تھے۔بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو عدالتی حکم پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں عمران خان پر حملے کی کوشش کرنے والے ملزم مرزا رمضان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مرزا رمضان کے خلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
جوتے