جوتااچھالنے والے نوجوان کاخاندان روپوش

جوتااچھالنے والے نوجوان کاخاندان روپوش

  

بصیرپور(نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ لاہور میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر جوتااچھالنے والا نوجوان بصیرپورکے گاؤں چشتی قطب دین کا رہائشی نکلا،واقعہ کے بعدپوراخاندان روپوش ہوگیا۔محمدساجدنامی ملزم چاہ پیپل والا کے محنت کش محمدسرورنون کا بیٹاہے اور جامعہ نعیمیہ میں تین سال سے مقیم تھا۔مقامی پولیس اور بعض متعلقہ اداروں نے بھی تحقیقات کاآغازکردیاہے ۔دریں اثناء اہل دیہہ کے مطابق سروراوراسکی برادری مسلم لیگ ن کی حامی ہے۔انہوں نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پرسرور نے مقامی سیاسی شخصیات سے رابطہ کیاتھا اور بیٹے کے اقدام کو غلط قراردیتے ہوئے معافی دلوانے کیلئے مددکی درخواست بھی کی ، بعدازاں گاؤں سے چلاگیا۔

خاندان روپوش

مزید :

کراچی صفحہ اول -