پاکستان عشرون سے پرامن مقاصد کیلے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے : وزیر اعظم

پاکستان عشرون سے پرامن مقاصد کیلے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے : وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان عشروں سے پرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے اور وسیع تجربے کا حامل ملک ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مختلف پروگراموں میں خدمات کی فراہمی میں پا کستا ن کو نمایاں مقا م حاصل ہے، جوہری بجلی کی پیداوار کو وسعت دینے میں آئی اے ای اے کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ پیر کو وزیراعظم سے عالمی جوہری تو ا نائی ایجنسی کے ڈی جی پوکیا امانو نے ملاقات کی، ملاقات میں آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ا عظم نے جوہری ٹیکناالوجی کے پر امن استعمال کے فروغ میں آئی اے ای اے کے کردار کی تعریف کی اور کہا پاکستان آئی اے ای اے کیسا تھ شراکت داری مزید مضبوط کرنے، دنیا میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کردار کیلئے تیار ہے، وزیراعظم نے پاکستان کے توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا، انہوں نے جوہری توانائی کی پیداوار کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا، جوہری توانائی ماحول دوست بجلی کی پیداوار کا اہم ذریعہ ہے، جوہری بجلی کی پیداوار کو وسعت دینے میں ایجنسی کے تعاون کے خواہاں ہیں، آئی اے ای ا ے کے ڈائریکٹر جنرل مختلف سول جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، زراعت، صنعت، صحت، پانی کے وسائل میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشاہدہ کریں گے۔
وزیر اعظم