صادق سنجرانی 1998 ء میں نواز شریف کے کو آرڈینیٹر رہے

صادق سنجرانی 1998 ء میں نواز شریف کے کو آرڈینیٹر رہے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 ء کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے۔صادق سنجرانی نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی اور پھر بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ان کے والد خان آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔میر صادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے۔حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے۔آپ 1998 ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کو آرڈینیٹر رہے اور 2008 میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کئے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ 5 سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔صادق سنجرانی نے 3 مارچ 2018 ء کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہوئے۔سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پہلی پریس کانفرنس میں ہی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

صادق سنجرانی

مزید :

کراچی صفحہ اول -