شہباز شریف کے بلا مقابلہ صدر مسلم لیگ( ن) منتخب ہونے کا امکان

شہباز شریف کے بلا مقابلہ صدر مسلم لیگ( ن) منتخب ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس آج بروز منگل کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل اجلاس 6مارچ کومنعقد ہونا تھا تاہم صدر کے عہدے کیلئے امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت کی ناسازی کے باعث تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔ 27فروری کو منعقد ہونیوالی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کو تاحیات قائد جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قائمقام صدرمنتخب کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے ۔