سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی چیر مین و ڈپٹی چیرمین سینٹ ،نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی چیر مین و ڈپٹی چیرمین سینٹ ،نو منتخب ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹر محمد صادق سنجرانی کو چیرمین اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں سینیٹر محمد صادق سنجرانی کو چیرمین اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ایوان میں موجود سیاسی پاریٹوں کی قیادت اور سینیٹرز کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب چیرمین و ڈپٹی چیرمین کی مدبرانہ قیادت میں سینٹ آف پاکستان ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے پہلے سے زیادہ موثر کردار ادا کرے گا ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے نومنتخب اراکین سینٹ کو حلف اٹھانے پر بھی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابی عمل کی کامیاب انعقاد ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب اراکین سینٹ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی عمل داری کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -