مہمند ایجنسی میں خسرہ کی وباء متعدد بچے متاثر

مہمند ایجنسی میں خسرہ کی وباء متعدد بچے متاثر

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کٹہ سر میں خسرہ سے کئی چھوٹے بچے متاثر ہو گئے ہیں۔ جس سے بچوں کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کٹہ سر میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ہے۔ جس سے کئی بچے متاثر ہو گئے ہیں۔ جہانگیر خان مہمند نے پریس کلب کے صحافیوں سے بتایا کہ میں نے ایجنسی سرجن کو درخواست دی کہ ہمارے علاقے کو ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج دیں لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں کٹہ سر کے علاقے میں بھیج کر خسرہ وباء پر قابو پایا جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہمند ایجنسی میں پولیو کے خاتمے کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے لیکن پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو لگنے والے دیگر وائرل بیماریوں سے بچاؤ کی طرف توجہ کم دے رہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -