سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے قائدین کو ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے،سروے

سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے قائدین کو ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے،سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں نوازشریف پر دوران تقریب جوتا پھینکنے کے واقعہ پر مختلف سیاسی ،سماجی جماعتو ں کے رہنماؤں کی طرف سے سروے رپورٹ میں شدید مذمت اور افسوس کااظہار کیاگیااس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
صوبائی وزوزیرحاجی عرفان احمد خان ڈاہا،ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن ،میونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئر مین راناعبدالرحمن خاں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سال سے دھر نوں اور کنٹینرز پر جو درس اور تربیت دی گئی یہ اس کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ رائے کا اختلاف جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن اس طرح کے واقعات کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر معروف تاجررہنما شیخ محمداخلاق نے اس واقعہ کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہما ر ی دینی واخلاقی،سماجی تعلیمات اس کی اجازت نہیں دیتی سیاسی ومذہبی قیادت کو اس کا نوٹس لیناچاہیے، پیپلزپارٹی کے رہنماپیر سیف الرحمن کھگہ نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کی آمد آمد ہے بڑھتے ہوئے سیاسی تنا ؤ کو کم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو ضابطہ اخلاق طے کرناچاہیے ۔ایڈمنسٹر یٹرمارکیٹ کمیٹی شیخ جہانگیر نے کہاکہ دھرنوں میں استعمال کی جانے والی زبان کانوٹس لیاہوتا تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے ۔انہو ں نے اس غیر جمہوری وغیر سیاسی سوچ کی عکاسی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔مسلم لیگ(ن) کی ضلعی جنرل سیکرٹری بلدیہ کونسلر محترمہ شکیلہ احمدنواز نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس روش کو نہ روکاگیا تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔یونین کونسل حلقہ112کے چیئرمین مہرافتخارنکیانہ ایڈووکیٹ نے اس واقع کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے قائد ین کو اس کا نوٹس لیناچاہیے۔