حجاموں،بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن میں قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات

حجاموں،بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن میں قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات

  

ملتان ( وقائع نگار) محکمہ صحت کی جانب سے حجاموں، بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن میں قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آرہی ہیں اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے ضروری شرائط کو نظرانداز کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے اس پروگرام کی افادیت نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے یہ پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے تحت حجاموں،بیوٹی پارلرز کے کاروبار سے منسلک افراد کو رجسٹرڈ کرکے ان کی فری سکریننگ کرنے اور انہیں ابتدائی طور پر باربر کٹس بھی فراہم کی جانا تھیں مگر نہ تو ان کی سکریننگ کی جارہی ہے اور نہ ہی انہیں باربر کٹس فراہم کئے جارہے ہیں اور سکریننگ اوردیگر ضروری شرائط کے بغیر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک ضلع میں سات سو سے زائد افراد کو مبینہ طور پر قواعد پورے کئے بغیر صرف بیان حلفی کی بنیاد رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے،جبکہ دیگر کو کیا جارہا ہے،مگر نہ تو کسی شاپ یا ادارے میں استعمال ہونے والے آلات، قینچی، استرے اور دیگر سامان کی سٹرلائزیشن کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو چیک کیا جارہا ہے اور نہ ان کی مانیٹرنگ کے لئے کو ئی پروگرام وضع کیا گیا ہے، طبی وشہری حلقوں کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

رجسٹریشن خلاف ورزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -