24مارچ ٹی بی کیخلاف عالمی دن،تقریبات،سیمینارز منعقد ہونگے

24مارچ ٹی بی کیخلاف عالمی دن،تقریبات،سیمینارز منعقد ہونگے

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کے خلاف عالمی دن24مارچ2018ء کو منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی تقریبات اور سیمینار لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنے کیلئے منعقد کئے جائیں گے۔اس دن کو منانے کیلئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

و ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و امراض سینہ کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم مشتاق نے بتایا کہ دنیا بھر میں ٹی بی سے متاثرہ200سے زائد ممالک ہیں جن میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے،جس میں ٹی بی کے مریض پائے جاتے ہیں،مزاحمتی ٹی بی میں پاکستان کا4نمبر ہے،پاکستان میں باالخصوص اندرون سندھ،اندرون پنجاب میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہے،ایک اندازے کے مطابق ہر سال پاکستان میں4لاکھ70ہزار نئے مریض اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس میں15ہزار بچوں کی تعداد ہے،انہوں نے بتایا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے بار بار تھوکنے سے پرہیز کیا جائے،بار بار ہاتھ دھوئیں اور متواتر علاج کے مطابق اپنی ادویات کو جاری رکھیں اوریہ سلسلہ6سے7ہفتہ تک جاری رکھیں،اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مریضوں میں بنیادی وجوہات کو کم کیا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -