عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر تاریخی کامیابی حاصل کرینگے،طاہر اقبال چوہدری

عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر تاریخی کامیابی حاصل کرینگے،طاہر اقبال ...

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ایم این اے طا ہراقبال چودھری نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے دُکھ سکھ میں شرکت اولین ترجیح ہے میرے حلقہ کی عوام میرے لیے انتہائی قابل (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

عزت ہے اور میرا فخر بھی ہیں عوامی خدمت میرا مشن ہے جو جاری ساری رہے گا ، ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب گڈز منی مزدا یونین کے صدر میاں محمد رمضان جا نا وٹو کے بھا ئی میاں عمران وٹو کی شادی خانہ آبادی کے موقعہ پر دعوت ولیمہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا دعوت ولیمہ تقریب میں یوسی چیئرمینز و ا ئس چیئرمینز زاہداقبال چودھری ، چودھری بابر منظور دُوگل ، چودھری آفتاب احمد گجر ، سجاد خان کھچی ، عبد التواب جو ئیہ ، سابقہ چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم ، کونسلر حاجی رفیق رانا ، با نی صدر چیمبر آف کا مرس حافظ محمود احمد شاد، عا بد مسعود ، سید سخی حسین شاہ ، ہا رون جٹ ، محمد یوسف بھٹی ، عمر وحید جٹ ، محمد عمران ، عبدالرشید طاہر ، حاجی سعید احمد ، شرافت علی چٹھہ ، چودھری الطاف حسین سمیت تاجروں ، وکلاء معز زین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے مز ید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک بار کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ تاریخی کا میابی حاصل کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -