مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی ڈسٹرکٹ بار نے پولیس کے ضلع کچہری میں داخلہ پر پابندی کا اعلان واپس لے لیا
ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے سی پی اوملتان کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی پر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
پولیس کے ضلع کچہری میں داخلہ پرپابندی کااعلان واپس لے لیاہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے وکلاء کے ساتھ نارواسلوک اورجھوٹے مقدمہ پر ضلع کچہری میں پولیس اہلکاروں کے داخلہ پرپابندی عائدکرنے کااعلان کرنے کے ساتھ سی پی اوملتان کے تبادلہ کامطالبہ کیاتھا۔تاہم اس ضمن میں بارکی جانب سے مذکورہ اعلان واپس لے لیاگیاکہ سی پی اوملتان نے خاتون وکیل شہلا رسول کے ساتھ نادرادفترمیں واقعہ کامقدمہ درج کرنے اورتھانہ کینٹ میں وکلاء کے خلاف درج مقدمہ میں بھی خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔