میونسپل کارپوریشن کیجانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر اجرا سے روکنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت آج تک ملتوی

میونسپل کارپوریشن کیجانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر اجرا سے روکنے کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) سول جج ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزجاری کرنے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
سے روکنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر مزیدبحث کے لئے سماعت آج تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے یونین چیئرمین جلیل خان بابر سمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ ورلڈبنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپیسے زائدکی رقم جاری کی گئی جس کے لئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈزغیرقانونی اور سیاسی مقاصد کے لئے استمعال کرنے کامنصوبہ بناتے ہوئے صرف صوبائی حلقہ 196 میں خرچ کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتوعارضی حکم امتناعی جاری کردیا گیا لیکن عدالتی حکم 26 فروری کوموصول ہونے کے باوجود27 فروری کوٹینڈرجاری کردئییگئے اس ضمن میں گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے عدالت میں بیان دیاگیاکہ فریقین سماعت کے لئے سیکرٹری بلدیات لاہور کے پاس پیش ہیں اس لئے سماعت ملتوی کرنے کی ہدایت کی جائے۔
سماعت ملتوی