میپکو نے مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا

میپکو نے مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملتان شہر کے132KV(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خانیوال روڈ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی ضروری مرمت اور بحالی کے سلسلہ میں14مارچ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بند رہے گی،اس بندش سے11KVمیگا سٹیل، رومی فیبرکس یونٹ2-،آر ٹی ایم2-، ایف سی ایم3-،زیڈ ٹاؤن،حسین ویونگ ملز،سانگی اور ماڈل ٹاؤن فیڈر زمتاثر ہوں گے۔14مارچ کو132KVخانیوال گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVڈسٹرکٹ فیڈر سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک،132KVمظفر گڑھ گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVمحمود مل یونٹ1-،ایف سی ایم 2-،ٹاٹا،ٹاٹا یونٹ2،انڈس ٹیکسٹائل مل،سن رائز ٹیکسٹائل،ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹی جے ایم،فرید کالونی،دین پور،یادگار کلب اور مظفر گڑھ فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک،132KVخان پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV جھنگی، کوٹ سمابہ اور عبدالستار فیڈرز سے اور132KVمیانیوالی قریشیاں گڑ اسٹیشن سے منسلک 11KVلال فیڈر سے صبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ،132KV جمال دین والی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVپکا منا فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک،132KVچشتیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVکالج فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -