عوام کی حمایت سے کرپشن کے بت پاش پاش کردینگے،افتخار نذیر

عوام کی حمایت سے کرپشن کے بت پاش پاش کردینگے،افتخار نذیر

  

جہانیاں(نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے ،حلقہ این اے159میں پچھلے دس برسوں میں کروائے گئے ترقیاتی کام سابقہ ساٹھ برس کے کاموں سے بھی زیادہ ہیں،سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ،ہماری تقلید کرتے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہوئے سیاسی مخالفین بھی کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کرنے کی ہمت کریں ،وعدوں کی تکمیل ہوئی رحیم شاہ کو سوئی گیس فراہم کرکے سرخرو ہوئے ہیں ،ظفر اللہ چوک سے چک103تک گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ سڑک بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمانداری اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیاہے انشاء اللہ عوام کی حمایت سے کرپشن کے بت پاس پاش کر دیں گے ۔امیدوار صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایم سی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں ،رحیم شاہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا ۔جلسہ سے پروفیسر سید اختر حسین بخاری پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری نے گیس سپلائی پر ایم این اے کا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے رحیم شاہ کی سرکردہ شخصیت پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری اور دیگر سادات کے ہمراہ شعلہ جلا کر سوئی گیس فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔بستی رحیم شاہ کی سادات برادی کی سرکردہ شخصیات پروفیسر اختر حسین بخاری،سید غلام محی الدین شاہ،سید فیض حسین شاہ ،سید حامد حسین شاہ،سید توقیر حسین شاہ ،سید فراست حسین شاہ سمیت اہلیان رحیم شاہ نے چوہدری افتخار نذیر اورحاجی عطاء الرحمن کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -