شرک و کفر کے فتوے بند کئے بغیر اسلامی انقلاب ممکن نہیں،معین الدین کوریجہ

شرک و کفر کے فتوے بند کئے بغیر اسلامی انقلاب ممکن نہیں،معین الدین کوریجہ

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )علماؤ مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے صدرسجادہ نشین دربارِ عالیہ خواجہ غلام فریدآف کوٹ مٹھن خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ درباروں کو شرک اور بدعت کی نظروں سے دیکھنے والے منافرت پھیلا کر لاکھوں عقیدت مندوں کی اصلاح (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کا فریضہ نبھانے کی بجائے دل آزاری کررہے ہیں 70سال سے نور بشر اور علم غیب کے چکروں میں امت کو ٹکروں میں بانٹ رکھا ہے رحمت دو عالم ؐکے آخری خطبہ کی بنیاد کتاب اور سنت پر عمل کرکے امت کو متحدو ومضبوط بنایا جاسکتا ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ دشمن ایک اور متحدہے لیکن ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، شرک و کفر کے فتوؤں کا سلسلہ بندنہ ہوا تو نفاذ اسلام کا انقلاب نہیں آئے گا وہ جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر اہتمام اتحاد امت کے فروغ کیلئے مختلف مذہبی جماعتوں کے عمائدین کے اکٹھ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام خطرات میں گھرا ہوا ہے پاکستان بچانے اور لادین عناصر کے ایجنڈہ کو ناکام بنانے کے یک نکاتی ایجنڈہ پر سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجانا چاہیے ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑکلیریکل مسٹیک نہیں سوچی سمجھی سازش تھی جو قوم کے بروقت بیدار ہونے پر ناکام ہوگئی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی طفیل وڑائچ ، مہناج القران کے ضلعی امیر علامہ افضل ہاشمی ، اوقاف کے زونل ہیڈ علامہ قاضی محمد وہاج قادری، مفتی محمد حفیظ ظفر ، قاری محمد یعقوب فریدی ، مولانا گوہر علی قادری، سیدجاوید حسین شاہ نے بھی خطاب کیا چےئرمین زکواۃ عشر کمیٹی کے ضلعی چےئرمین سید آغاز حسین شاہ ، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر علی وقاص ہنجراء ، ڈاکٹر اقبال چودھری ، راؤ خلیل احمد، عبدا لخالق شاکر سمیت مختلف مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -