نیب ملتان ‘ وہاڑی پولیس میں 98کروڑ سے زائد خوردبرد کی تحقیقا ت مکمل

نیب ملتان ‘ وہاڑی پولیس میں 98کروڑ سے زائد خوردبرد کی تحقیقا ت مکمل

  

ملتان (نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان نے وہاڑی پولیس میں 98کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلیں جس کے بعد ریفرنس تیار کرکے منظوری کے لئے نیب ہیڈ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کوارٹر اسلام آباد کو بھجوادیا ہے ۔ نیب حکام مطابق وہاڑی پولیس میں 2008ء سے 2013تک 98کروڑ روپے سے زائد کی رقم بوگس بلز کی آڑ میں خورد برد کی گئی کروڑوں روپے خورد برد کرنے میں سابق ڈی پی اوز وہاڑی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس وہاڑی اور اے آئی جی آفس پنجاب کا سٹاف ملوث تھا ۔ نیب نے سابق آئی جی پنجاب کے مراسلہ پر انکوائری شروع کی ۔ انکوائری میں سابق ڈپی اوز ناصر علی رضوی ، شارق کمال ، عمر اختر حیات لالیکا کی کرپشن کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں قبل ازیںٰ اس کیس میں نیب ڈی ایس پیز، اکاؤنٹس آفیسر اور اے آئی جی برانچ کے اہل کار گرفتار کرچکی ہے ۔ جس کے بعد اب اس کیس کا ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جسے منظوری کے لیے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کو بھجوادیا ہے ۔

وہاڑی پولیس کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -