ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر فارما سیوٹیکل کمپنی کا لائسنس منسوخ
ملتان ( وقائع نگار ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر فارما سیوٹیکل کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا ہے ملتان سمیت ملک بھر کے صحت حکام کو جاری(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
مراسلہ میں کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ ادویات ڈاکٹر تجویز نہ کریں جبکہ فارماسٹ ڈسٹری بیوٹرز ، کیمسٹ رٹیلرز انہیں کسی صورت بھی فروخت نہ کریں صارفین کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ فارما سوٹیکل کمپنی کی ادویات ہرگز نہ خریدیں ۔