اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ چوری شدہ میٹرز کی تنصیب کا انکشاف

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ چوری شدہ میٹرز کی تنصیب کا انکشاف

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ چوری شدہ میٹرز کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے ۔ تحقیقات شروع کر دی گئیں (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

۔بتایا گیا ہے کہ میپکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرویلنس عبدالجبار نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں درجنوں میٹر اتار لئے ۔ معلوم ہوا کہ مذکورہ میٹر لودھرا ں اور دیگر اضلاع سے چوری ہوئے تھے ۔ذرائع کے مطابق اس معاملے میں لودھراں اور بہاولپور کے مختلف لائن سپرنٹنڈنٹس اور ایس ڈی اوز سے بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -