سینیٹ الیکشن میں کامیابی عوام کی فتح ہے،شاہ محمود قریشی

سینیٹ الیکشن میں کامیابی عوام کی فتح ہے،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ عواکی فتح ہے۔تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کر رہی ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
ملتان آمد کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما میاں جمیل احمد کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ5سال تحریک انصاف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ۔عوام کے حقوق کی جدوجہد میں طرح طرح کی نا انصافیوں کاشکار ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد عوام کے لئے ہے۔ عمران خان کے دورہ ملتان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ عمران خان جنوبی پنجاب کو اہمیت دے رہے ہیں۔ دورہ ملتان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عمران خان کے دورہ ملتان سے تحریک انصاف کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام جوق در جوق تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی کمیٹی نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز پارٹی کی جان اور طاقت ہیں ۔ عمران خان کے لئے پارٹی کا ہر ورکر اہم ہے۔یہ پروگرام بھی کسی مخصوص شخص کا نہیں ‘ بلکہ کارکنوں کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتے ہیں اور اسی لئے سیاست میں آئے ہیں ۔ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔