مختلف سرکاری و نجی ادارے ریلوے کراسنگ سائڈنگ اور گوداموں کے کرایہ کی مد میں ریلوے ملتان ڈویژن کے40کروڑ کے نادہندہ

مختلف سرکاری و نجی ادارے ریلوے کراسنگ سائڈنگ اور گوداموں کے کرایہ کی مد میں ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مختلف سرکاری ونجی ادارے اور محکمے ریلوے کراسنگ،سائڈنگ،اور گوداموں کے کرایہ کی مد میں160 ریلوے(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ملتان ڈویژن کے 40کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں،یہ امر قابل ذکرہے کہ ریلوے کی بار بار یا ر دہانی کے باوجود160 بیشترنادہندگان نے گزشتہ دوبرس سے واجبات کی مد میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کرایا ہے،ریلوے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکسین (ایم اینڈ آر)ہائی وے آفس ملتان سب سے زیادہ 18کروڑ98لاکھ29ہزار516روپے کا نادہندہ ہے،اسی طرح ایکسین(ایم اینڈ آر)ہائی وے آفس ڈی جی خان 8کروڑ17لاکھ38ہزار938روپے،ایکسین بہاولپور آفس 4کروڑ12ہزار101روپے،ایکسین ہائی وے سرگودھاایک کروڑ81لاکھ12ہزار،ایکسین ہائی وے ساہیوال 86لاکھ روپے98ہزار،ایکسین فیصل آباد 50لاکھ 24ہزار807روپے،ڈائریکٹر مینٹینس این ایچ اے ملتان 57لاکھ 63ہزار591روپے،ڈسٹرکٹ کونسل میانوالی 52لاکھ10ہزار259روپے،ڈسٹرکٹ کونسل خانیوال22لاکھ 15ہزار660روپے،سمال انڈسٹری ملتان11لاکھ14ہزار744روپے،پاک عرب فرٹلائزرملتان4لاکھ57ہزار301روپے،اندسٹریل اسٹیٹ ملتان 65لاکھ 79ہزار222روپے،سپیشل ایجوکیشن بہاولپور24ہزار413روپے،واپڈا (ٹی پی ایس)مظفرگڑھ ایک کروڑ65لاکھ31ہزار928روپے اور پاکستان آرمی خانیوال ایک کروڑ 21لاکھ 3ہزار661روپے کے نادہندہ ہیں.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -