چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی پر ملتان میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی پر ملتان میں ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں کامیابی، ملتان میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا جشن، گزشتہ روز (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والہ کے کامیاب ہو نے پر ملتان میں بھی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے جشن منایا۔ اس سلسلے میں چوک شاہ عباس پر پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنما رانا عبد الجبار کی جانب سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی اور اسے آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام کے لئے خوش آئند اقدام قرار دیا جبکہ ملتان پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی کی جانب سے بھی چیئر مین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور’’ ایک زرداری سب پہ بھاری ‘‘کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما نفیس احمد انصاری، چوہدری یسین ودیگر نے شرکت کی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد اب پنجاب میں بھی پارٹی قائدین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کو فتح کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -