میٹرک امتحانات،جعلی اور نقل کرتے2امیدوار پکڑے گئے

میٹرک امتحانات،جعلی اور نقل کرتے2امیدوار پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کے (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
گزشتہ روزریاضی (میتھ)کے پیپر میں ایک امیدوار نقل کرتے اور دوسرے امتحانی سنٹر میں اصل امیدوار کی جگہ جعلی امیدوار پیپر حل کرتے پکڑا گیا۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمس آباد میں ہال میں قائم سنٹر میں امیدوار اذان منور رانا رولنمبر144543سمگل کی گئی جوابی کاپی کے ساتھ پکڑا گیا جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سہوکا بوریوالہ کے امتحانی سنٹر میں اصل امیدوار آصف محمود رولنمبر 301113کی جگہ پر ایک نو جوان پیپر حل کر رہا تھا جسیپکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ حالیہ میٹرک امتحان میں اب تک 5امیدوار نقل کرتے اور 4 جعلی امیدوار اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے پکڑے جا چکے ہیں۔