فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں8یونٹ سیل

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں8یونٹ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 8پروڈکشن یو نٹس سر بمہر کر دیے۔ اس کے علاوہ 42 یونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پربھاری(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
جرمانے اور 188 کو وارننگ نوٹسزجاری کیے۔8,000سے زائد ایکسپائرڈ بوتلیں،ٹیکسٹائل رنگ اور خراب آئل برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں خان پور اور رحیم یار خان میں کارروائی کر تے ہو ئے زائدالمعیاد بو تلیں فروخت کر نے والا بڑا ویئر ہاؤس پکڑ لیا۔ایکسپائرڈ بو تلوں کی تاریخ تبدیل کر کے نئی تاریخیں لگائی جاتی تھیں۔ڈیڑھ لِیٹر کی 5ہزار اور آدھ لیِٹر والی 3500بو تلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔تو نسہ شریف میں اکبر سلانٹی پروڈکشن یو نٹ اور اظہر بیکرز کو سیل کر دیا۔سلانٹی پروڈکشن یو نٹ کوخراب آئل کے استعمال،ورکرز کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور پروڈکشن ایریا میں واش روم کے استعمال پر سر بمہر کیا گیا۔اظہر بیکرز کے سویٹس پروڈکشن یونٹ کو ناقص کھویا اور رنگ کاٹ کے استعمال پر سیل کیا گیا۔200لیِٹر کے قریب ناقص، گندہ اور استعمال شدہ تیل تلف کر دیا ۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیہ میں کاروائی کرتے ہوے قیصر فوڈز سنیکس پروڈکشن یو نٹ کو سربمہر کردیا۔پابندی کے باوجو دتیار کی گئی460کلو رنگ دار سلانٹی اور 250لیِٹر استعمال شدہ تیل برآمد کیا گیا۔ملاوٹ مافیا کے خلاف ڈی جی خان،رحیم یار خان تو نسہ اور لیہ سمیت پو رے جنو بی پنجاب میں کارروائیاں کی گئیں۔بھاری مقدار میں زائدالمعیاد بوتلیں،خراب آئل،رنگ دار سلانٹی، مضرِ صحت رنگ،ناقص کھویا اور متعدد اشیاء تلف کر دی گئیں۔علاوہ ازیں188فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یو نٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات،ورکرز کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔