سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی ممکن نہ بنائی جاسکی

سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی ممکن نہ بنائی جاسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سرکاری سکولوں میں اس سال بھی طلبہ و وطالبات کو مختلف کلاسز کی اردو میڈیم کی ٹیکسٹ بکس (کتب) نہیں مل سکی ہیں جس سے تعلیمی عمل کشمکش کا شکار ہو گیا ہے۔طلبہ مارکیٹ سے اردو میڈیم کی کتب تلاش کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے تعلیم مفت کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ و (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
طالبات کو کتابیں بھی مفت فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا ۔چار سال قبل موجودہ حکومت نے پرائمری سے میٹرک تک تمام سرکاری سکولوں کو صرف انگلش میڈیم قرار دے کر اردو میڈیم کو ختم کر دیا تھا جس سے صرف انگلش میڈیم کتب ہی طلبہ کو فراہم کی جاتی تھیں لیکن یہ نظام پہلے سال ہی ناکام ہونے کے سبب حکومت نے تین سال قبل دوبارہ اردو میڈیم نظام بحال کر دیا تھا ۔مگر اردو میڈیم نظام بحالی کے باوجود حکومت ہٹ دھرمی کا شکار رہی اور تین سال بعد بھی اردو میڈیم کی کتب طلبہ تک نہیں پہنچائی جا سکی ہیں جو حکومت کی تعلیم دوستی کے اعلان پر سوالیہ نشان ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ پہلی سے دسویں کلاس تک 60فیصد کتب انگلش میڈیم بچوں کے پاس ہیں اور 40فید بکس اردو میڈیم ہیں جو طلبہ کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔