ایم ڈی جی نے میئر کے بھائی کی کرپشن کے تحریری ثبوت جمع کرادئیے

ایم ڈی جی نے میئر کے بھائی کی کرپشن کے تحریری ثبوت جمع کرادئیے

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمینوں نے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

گزشتہ روز لاہور میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے آفس میں میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ اور سلاٹر ہاؤس میں میئر اور ان کے بھائی کی کرپشن کے تحریری ثبوت جمع کرا دئیے ہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے کرپشن کی شکایت پر انکوائری کے آرڈرز جاری کر دئیے ہیں جس کا ڈائری نمبر 625 اور 626 ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کو شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ قبل ازیں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی ایک اور درخواست پر وزیر اعلیٰ نے انکوائری کے آرڈرز دے دیئے ہیں۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے میونسپل کارپوریشن کے مزید شعبوں میں ہونے والی کرپشن کے خلاف بھی مزید درخواستیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -