چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

  

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق زاہد نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے چہلیک پولیس کے علاقے سے عبدالسمیع کا موبائل فون چوری کر لیا رام کلی کے رہائشی عدنان نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ پانچ نامعلوم افراد نے اسے چھ لاکھ روپے مالیت کی سونے کے سکے فروخت کئے اس نے بعد میں سکے چیک کئے تو وہ جعلی نکلے افتخار نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ ایک شخص نے دھوکہ دہی سے اس آٹھ ہزار روپے ہتھیا لئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -