بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمہ میں فردجرم عائدکرنے کے لئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم

بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمہ میں فردجرم عائدکرنے کے لئے سماعت 19 مارچ تک ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمہ میں فردجرم (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

عائدکرنے کے لئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی دنیا پور کے مطابق محمدجاویدنے مقدمہ درج کرایاکہ وہ محنت مزدوری کرتاہے اور19 فروری کواس کی 6 سالہ بیٹی عاصمہ لاپتہ ہوگئی بعدازاں معلوم ہواکہ بچی کاکزن علی حیدر اس کوساتھ لے گیاتھا جس نے بچی کوزیادتی اوربدفعلی کانشانہ بنانے کے بعداس کوقتل کرکے لاش پھینک دی ہے جس پر گزشتہ روزمقدمہ کامکمل چالان اورڈی این اے وپولی گرافک ٹسٹ رپورٹس اور31 گواہان پرمشتمل چالان پیش کیاگیاہے اورگزشتہ روزسماعت میں ملزم علی حیدرکومقدمہ کی نقول فراہم کی گئیں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -