محسن وال،زہریلے برگر کھانے سے 3بچیوں سمیت8افراد بے ہوش،ہسپتال منتقل

محسن وال،زہریلے برگر کھانے سے 3بچیوں سمیت8افراد بے ہوش،ہسپتال منتقل

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں 13 ایٹ اے آر میں مضر صحت زہریلے برگر کھانے سے تین بچیوں سمیت 8افراد بے ہوش (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہوگئے،متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں13ایٹ اے آر میں مضر صحت زہریلے برگرکھانے سے ایک ہی خاندان کی تین بچیوں سمیت 8افراد کی حالت غیر ہوگئی تمام افراد بے ہوش ہوگئے،،ریسکیو1122نے تمام متاثرہ افراد کو فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں تمام افراد کا علاج جاری ہے،ڈاکٹر کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ،متاثرہ افراد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک دکان سے برگر منگواکر کھائے تو فوری بے ہوش ہوگئے،متاثرین میں تین خواتین عالم بی بی 65سال،مسرت بی بی40سال،صفیہ بی بی 35سال،اکبر علی 40سال ،محمدا رشد 38سال اور تین بچیاں جن میں 12سالہ اقصیٰ ،5سالہ ہرا اور 3سالہ طیبہ شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -