اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کرنیوالا عملہ تبدیل

اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کرنیوالا عملہ تبدیل

  

ملتان(جنرل رپورٹر) سیکرٹری سکولز نے اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کرنے والے عملے کے تبادلے کردئے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

گریڈ 18سے 19 میں ترقی پانے والے اساتذہ میں سے مرد اساتذہ نے جوائنگ دے دی ہے مگر تاحال کسی خاتون ٹیچر نے جوائنگ نہیں دی ان کا مطالبہ ہے شہر میں خالی اریٹک پوسٹوں پرتعینات کیا جائے جس پر حکام نے تحقیقات شروع کیں تو انکشاف ہوا کہ سیکرٹریٹ میں بیٹھے ہوئے آ فیسرز اور عملے نے ان خواتین سے بھاری رشوت لی ہے اور ان کو فوری جوائنگ دینے سے منع کردیا اور ان کوگائیڈ کیاگیا وہ شہر کی اریٹک پوسٹوں کیلئے مطالبہ کریں اس انکشاف کے بعد سیکرٹری سکولز اللہ بخش نے تمام عملے کا تبادلہ کردیا جس کی وجہ اب ٹیچرز پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -