ہائیکورٹ ملتان بنچ،سیکرٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کا چارج جونیئر آفیسر کو دینے کیخلاف درخواست پر متعلقہ سیکرٹریز سے رپورٹ طلب

ہائیکورٹ ملتان بنچ،سیکرٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کا چارج جونیئر آفیسر کو ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مرزاوقاص رؤف نے سیکرٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کاچارج (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

جونیئرآفیسرکودینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،سیکرٹری ٹیکسٹائل اورنائب صدرپاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی سے 15 روزمیں رپورٹ اورشق وارجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں سابق سینئرسائنٹیفیک آفیسرپاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کراچی پرویزاکرام نے وکیل شیخ جاویدراشدکے ذریعے درخواست دائرکی تھی کہ سیکرٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی گل محمدکی ریٹائرمنٹ پرڈاکٹرمحمدعلی تالپورکوقائم مقام چارج دے دیاگیاہے جبکہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ مذکورہ عہدہ گریڈ20 کاہے اور ڈاکٹرمحمدعلی تالپورجونیئر آفیسر ہیں اوران سے کئی سینئرآفیسر بھی موجودہیں اورانہیں اس عہدے کاکوئی تجربہ بھی نہیں ہے۔اس لئے ان کی تعیناتی غیرقانونی قراردے کرمنسوخ کرنے کاحکم دیاجائے۔

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -