بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈر کو معطل کر دیا گیا

بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈر کو معطل کر دیا گیا

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈر کو معطل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

لودھی نے میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد عاشق ڈوگر کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میٹر ریڈر مبینہ طور پر ایک گھریلو کنکشن پر بجلی چوری میں ملوث تھا۔ میپکو ملتان سرکل کی سرویلنس ٹیم کے انچارج محمد شمعون نے خفیہ اطلاع پر میٹر کو چیک کرکے بجلی چوری پکڑ لی۔ میٹر ریڈر عاشق ڈوگر نے معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے 10 ہزار روپے رشوت کی رقم محمد شمعون کی جیب میں ڈال دی۔ جس کی بابت محمد شمعون نے ایڈیشنل چیف انجینئر کو رپورٹ کردی۔ اکاؤنٹ 1091800۔15117۔17 عبدالستار حسن پروانہ روڈ کے نام سے نصب ہے اور یہ میٹر ہر ماہ ریورس کیا جاتا رہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -