ایم ڈی اے آفس سے میٹروپراجیکٹ کی اہم ترین دستاویزات غائب ہونیکا انکشاف

ایم ڈی اے آفس سے میٹروپراجیکٹ کی اہم ترین دستاویزات غائب ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس سے میٹرو بس پراجیکٹ کی اہم ترین دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ دستاویزات پیکیج تھری پر کام کرنے والی تین کمپنیوں حبیب رفیق کنسٹریکشن لمیٹڈ، چائنہ ریلوے فسٹ گروپ اور میٹرو سے متعلق ہیں سابق چیف انجینئر وٹیکنیکل ایڈوائزر صابر خان سدوزئی نے دستاویزات کی گمشدگی کا ملبہ ایک کمپیوٹر آپریٹر پر ڈال دیا جبکہ کمپیوٹر آپریٹر رانا احسان نے دستاویزات وصولی سے یکسر انکار کردیا ۔ بتایا گیا ہے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اگست 2015میں ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل سول ورکس کے لیے مختلف کنسٹریکشن کمپنیوں سے معاہدے کئے گئے سول ورکس کے حوالے سے 18:50کلومیٹر ایریا کو 5پیکجرز میں تقسیم کیا گیا پیکیج تھری کا ورک آرڈر حبیب رفیق ، چائنہ ریلوے فسٹ گروپ اور میٹرو کان پر مشتمل جوائنٹ ونیچر نے حاصل کیا ۔اس کے بعد ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پیکیج تھری پر کام کرنے والی کمپنیوں کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا جسے کنٹریکٹ ایگزیمنٹ کا نام دیا جاتا ہے اس کی ایک کاپی حبیب رفیق ، چائنہ ریلوے فسٹ گروپ اور میٹرو ارکان پر مشتمل جوائنٹ ونیچر کے حوالے کی گئی جبکہ دوسری کاپی ایم ڈی اے کے پاس رہ گئی ۔ جب ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئیں تو چیئرمین نیب نے نیب ملتان بیورو کو انکوائری کا حکم دیا جس نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کنٹریکٹ ایگریمنٹ سمیت دیگر تمام دستاویزات طلب کیں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے طلب کی گئیں دستاویزات تو نیب انکوائری آفیسرکو فراہم کردیں ۔ لیکن پیکیج تھری پر کام کرنے والے جوائنٹ ونیچر کے بارے میں دستاویزات فراہم نہ کیں بلکہ ایم ڈی اے افسران نے لیت ولعل سے کام لینا شروع کردیا بتایا گیا ہے مذکورہ کمپنیوں اور ایم ڈی اے کے درمیان ہوانے والا کنٹریکٹ ایگریمنٹ جان بوجھ کر غائب کردیا گیا نیب کے دباؤ پر ایم ڈی اے کے موجودہ افسران نے سابق چیف انجینئر صابر خان سدوزئی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا میں نے اس ایگریمنٹ کی دستاویزات کمپیوٹرائزڈ رانا حسان کے حوالے کردی تھیں ۔ جبکہ رانا حسان نے اپنے جواب میں کہا صابر خان سدوزئی نے مجھے کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں دیں ۔ حالانکہ میٹرو بس پروجیکٹ میں رانا حسان صابر خان سدوزئی کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے تھے اس صورتحال میں ایم ڈی اے کے افسران شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہین رابطے پر ایم ڈی اے کے ترجمان جاوید شاسہ بخاری نے بتایا کہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے ہمارا معاہدہ چائنہ کمپنی سی آر ایف جی کے سامنے انہوں نے کہا رانا حسان کا کہنا ہے کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے ڈاکومنٹس متعلقہ ایکسئین کے پاس ہوں گی میرے پاس کوئی ڈاکومنٹس نہیں ہیں۔