بینظیر انکم سکیم، رقوم کی حصول کیلئے معمر خواتین جی پی او، ڈاکخانوں میں خوار

بینظیر انکم سکیم، رقوم کی حصول کیلئے معمر خواتین جی پی او، ڈاکخانوں میں خوار

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)بنیظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم حاصل کرنے کیلئے ضعیف او ر نادار خواتین کی جی پی او اور دیگر پوسٹ آفسز میں لمبی لمبی لائنیں ،ایک سال سے زائد عرصہ بعد بھی رقوم کی ترسیل کے لئے ذلیل ورسوا کیا جانے لگا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی محکمہ ڈاک کے ذریعے ترسیل کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ،رقوم کے حصول کیلئے گرمی کے موسم میں غریب نادار اور ضیعیف خواتین لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے لئے مجبور ہیں،جی پی او میں 2 جبکہ گلگشت ،ٹمبر مارکیٹ،نیو ملتان اور ممتاز آباد میں ایک ایک کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین چھوٹے بچوں سمیت اپنی باری کے انتظار میں ذلیل و خوار ہورہی ہیں، خواتین نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عملہ تعاون نہیں کر رہا ،سفارشی خواتین کو جلد رقوم دی جارہی ہیں جبکہ باقی خواتین کو انتظار کرنے کا کہاجارہا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم صبح سے دھکے کھارہی ہیں اور بچوں سمیت بھوکے پیاسے اپنی باری کا انتظار کر رہیں ،انہوں نے انتظامیہ سے نظام کو سہل بنانے کی اپیل کی ہے،واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو کم و بیش ایک سال بعد رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -