نئی حلقہ بندیاں ،تحصیل بریکوٹ کو یکجا کرنے پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:قومی جرگہ

نئی حلقہ بندیاں ،تحصیل بریکوٹ کو یکجا کرنے پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش ...

  

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان) نئی حلقہ بندیوں میں تحصیل بریکوٹ کو یکجا کرنے پر قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ،ال پارٹیز کے قائدین اور ناظمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 48سال بعد تحصیل بریکوٹ کے عوام کو ان کا جائز حق مل گیا ۔ماضی میں تحصیل بریکوٹ کو مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے یہاں کے حقوق کی پامالی اور ترقیاتی منصوبوں میں نظراندازی کی وجہ سے پسماندگی کا شکار رہا ہے ۔اگر کسی نے بھی حلقہ پی کے 6میں تحصیل بریکوٹ کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش کی تو یہاں کے سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ عوام کا سیلاب سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ساتھ ہی عام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کریں گے ۔پیر کے روز قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کے دوران میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،فضل منا ن خان ،فدامحمد خان ،عجب خان ،فضل اکبر خان ، فضل ودود باچہ ،حاجی شاہی نواب باچہ ،فضل نعیم باچہ ،عزیز الرحمان،حاجی نواب ،دیرہ ودان خان ،حسیب خان ،وحد کرم ،نثار باچہ،امان اللہ خان ،محمد ظاہر،اقبال دولت خیل،محمد رزاق خان ،حبیب اللہ خان ،عثما ن خا ن خانان خیل ،ظاہر شاہ خان ،محمد ریاض خان ،اعزاز خان کے علاوہ دیگر نے کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کو حلقہ پی کے 6میں یکجا کرنے میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ سمیت تمام سیاسی و سماجی قائدین اور صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتہائی مشکور و ممنوں ہیں جنہوں نے انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تحصیل بریکوٹ کو نئی حلقہ بندیوں میں یکجا کرکے یہاں کے عوام کو ان کا جائز حق دیا ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے 6کے حوالے سے بعض سیاسی شخصیات اپنے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات پر ترجیح دے کر تحصیل بریکوٹ کو دوبارہ تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔حلقہ بچاؤ کمیٹی کے نام سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں قومی جرگہ ،سیاسی پارٹیوں اور صحافیوں سے مشتمل ہوگابعد میں سوات ایکسپریس وے کے حوالے سے متفقہ طور پر دریائے سوات کے کنارے روڈ تعمیر کرنے کا قرارداد پاس کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -