شبقدر ،سروکلے روڈ پر تعمیر اتی کام بند ،عوام کو مشکلات

شبقدر ،سروکلے روڈ پر تعمیر اتی کام بند ،عوام کو مشکلات

  

شبقدر(نامہ نگار) دریاب کورونہ تا سروکلے روڈ پر تعمیراتی کام بند ہونے سے تاحال روڈ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ متعلقہ ٹھیکیدار نے فنڈ کا جواز پیش کرکے کام بند کردیا۔ تقریباایک سال قبل محکمہ ایریگیشن فنڈ سے سابق صوبائی وزیر سکندر شیرپاؤ نے دریاب کورونہ تا سروکلے نہر کے کنارے روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا تھا جس پر کا م شروع کرکے روڈ کے بھرائی اور روڑے کا کام مکمل کرکے مزید کام بند کردیا ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے اس پر مزید کام نہ ہوسکا جسکی وجہ سے سڑک ہر وقت گردوغبار کا منظر پیش کرکے بیماروں، ضعیف العمرافراد کو شدید مشکلات کاسامنا ہوتا ہیں۔ حکومتی مدت میں دو ماہ سے کم عرصہ رہنے کی وجہ سے روڈ کی تعمیراتی کام ادھورا رہنے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ٹھیکدار نے مزید فنڈ ریلیز نہ ہونے کا جواز پیش کرکے کام بند کردیا ہیں۔ جسکا سارا بوجھ علاقے کے عوام برداشت کرتے ہیں ۔ علاقے کے عوام نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ ،سیکرٹری ایریگیشن ،ڈی سی چارسدہ سے روڈ کی مزید تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہیں۔

Bac

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -