محسود پریس کلب کی کابینہ کے ارکان کی پی اے سے ملاقات

محسود پریس کلب کی کابینہ کے ارکان کی پی اے سے ملاقات

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود پریس کلب کے صحافیوں کا نئے تعینات ہونے والے پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی سے ملاقات تفصیلات کے مطابق محسود پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد نے سینئر صحافی سیلاب محسود اور آوردین محسود کی کی قیادت میں پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان سہیل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی پولٹیکل ایجنٹ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کسی بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے کیونکہ میڈیا ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو علاقائی مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی تعمیر و ترقی کے لئے پولٹیکل انتظامیہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی اس موقعہ پر محسود پریس کلب کے صحافیوں نے پولٹیکل ایجنٹ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -