پی پی پی نے فاٹا میں ممبر سازی مہم شروع کردی

پی پی پی نے فاٹا میں ممبر سازی مہم شروع کردی

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پی پی پی نے فاٹا میں ممبر سازی مہم شروع کردی ، پاراچنار منعقدہ رکنیت سازی کی تقریب میں سینکڑوں قبائلی عمائدین اور جوانوں نے پی پی پی کی رکنیت لیکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،پاراچنار پریس کلب میں ممبر سازی کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی کرم ایجنسی حاجی جمیل حسین ، سیکٹری جنرل آل فاٹا افتخار شیرازی ،چیئر مین پی ایس ایف فاٹا عارف حسین اور سیکٹری جنرل پی ایس ایف فاٹا تنویر حسین نے کہاکہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری نے انہیں کرم ایجنسی سے 72000رکن بنانے کاٹارگٹ دیاہے تاہم اس سے دگنا ممبران بنا کر پی پی پی سے عوام کی والہانہ لگاو کا عملی ثبوت پیش کریں گے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی سمیت فاٹا میں ترقی اور عوامی مسائل کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ پی پی پی کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں اس موقع پر سینکڑوں قبائلی عمائدین اور جوانوں نے پی پی پی میں رکنیت حاصل کی اور پی پی پی میں شامل ہوگئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -