ڈیرہ میں لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ڈیرہ میں لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دوسروں کی جان بچانے کی سہی ،پہاڑپورمحلہ سلطانیہ میں کرنٹ لگنے سے شیراللہ قریشی عرف قریشی لائن مین دوران ڈیوٹی زندگی کی بازی ہارگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ سلطانیہ میں کھمبے پرتار مس ہونے کی وجہ سے کرنٹ کاخطرہ تھاجس کوہٹانے کے لیے شیر اللہ عرف قریشی لائن مین کھمبے پرسے تاریں ہٹانے کے لیے کام کررہاتھاکہ اچانک تاروں میں بجلی آنے سے قریشی لائن مین کوکرنٹ کاشدیدجھٹکالگاجس سے وہ کمھبے پرلٹک گیا واپڈااہلکاروں اورعوام نے اسے کھمبے سے اتارکرپہاڑپورہسپتال پہنچایالیکن شیراللہ عرف قریشی لائن مین جوکہ چند دنوں میں ترقی پاکرسپرٹنڈنٹ بننے والاتھازندگی کی بازی ہارگیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -