تجاوزات کے خاتمہ میں تاجروں نے کردار ادا کیا ،اے سی ڈیرہ

تجاوزات کے خاتمہ میں تاجروں نے کردار ادا کیا ،اے سی ڈیرہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجران کا کردار اہمیت کا حامل ہے ‘ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ناصرف ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں بلکہ تاجران کے کاروباروں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ ٹانک اڈا سے لغاری گیٹ سمیت دیگر مین نالہ جات کی صفائی کیلئے واسا سے جبکہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ٹی ایم اے سے بات چیت کی جائیگی ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران اور مرکزی تاجر اتحاد کے مشترکہ اجلاس سے کیا ‘ اجلاس میں راجہ اختر علی ‘ سہیل احمد اعظمی ‘ ڈاکٹر عبداللہ ظفری‘ کریم وزیر ‘ اشفاق چغتائی‘ چوہدری جمیل احمد ‘ حاجی غلام سبحانی ‘ جاوید اختر‘ نعیم قریشی ‘ جنابات محسود ‘ خورشید اور خالد ناز سمیت تاجران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -