بٹ خیلہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک جاں بحق ،سوار زخمی

بٹ خیلہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک جاں بحق ،سوار زخمی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں وزیرآباد کے قریب موٹرسائیکل سوارکی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوارشدیدزخمی درگئی ہسپتال سے پشاورریفرکردیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ مالاکنڈایجنسی کے گاؤں وزیرآباد کے قریب موٹرسائیکل پرسوارشخص شزادگل ولد نورازخان موٹرسائیکل بے قابوہوکر مضرب شاہ ولد مظفرشاہ ساکن خرکے کوکچل ڈالاجس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق جبکہ شہزادگل خودبھی شدیدزخمی ہوگئے فوری طورپردرگئی ہپستال منتقل کردیاجہاں سے ان کوتشویشاک حالت میں پشاورریفرکردیا ۔مالاکنڈلیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -