مشال قتل کیس ،کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سہیل خان

مشال قتل کیس ،کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سہیل خان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نادرن یونیورسٹی نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے طلباء کی تنظیم پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر صوابی کے رہائشی نوجوان سہیل خان نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کیس میں خیبرپختونخوا پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی ملزم عارف کو گرفتار کرکے خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور کسی کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک ہوگی جب تک ہم پاکستان میں مثبت سوچ کو پروان نہ چڑھائیں انہوں نے کہا کہ مشال قتل کیس میں 25 ملزمان کو اے ڈی سی نے سزا سنائی تھی ان 25 رہا ملزمان کی رہائی قابل مذمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کے تمام مشالوں کی حفاظت کرکے آئندہ ملک میں مذہبی، مسلکی تصادم کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ پاکستان میں مذہبی، مسلکی تصادم میں کسی دوسرے مشال کو بجھنا نہیں چاہتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -