نوشہرہ ،پبی ہسپتال میں فائرنگ سے جاں بحق ملازم کیلے شہداء پیکج کا مطالبہ

نوشہرہ ،پبی ہسپتال میں فائرنگ سے جاں بحق ملازم کیلے شہداء پیکج کا مطالبہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پبی ہسپتال میں فائرنگ سے جاں بحق کلاس فور ملازم کے قتل پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ نے تین دن ہڑتال کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قتل ہونے والے کلاس فورملازم کے بھائی کو ملازمت اور شہداء پیکج نہ ملا تو ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کو تالے لگادیں گے اس سلسلے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نوشہرہ کااجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمدسراج خان منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ روز پبی ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کااظہار کیا اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے کلاس فور ملازم کی قتل کی شدید مذمت کی اجلاس میں صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے مطالبہ کیاگیا کہ مقتول کلاس فور کے بھائی کو تین دن کے اندراندر ان کی جگہ پر بھرتی کیاجائے اور ان کو شہداء پیکج میں شامل کرکے لواحقین کو شہدا پیکج دیا جائے ورنہ تین دن کے بعد ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کو تالے لگاکر بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -