سیاسی رہنماؤں پر جوتوں کے حملے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں:لعل محمد خان

سیاسی رہنماؤں پر جوتوں کے حملے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں:لعل محمد خان

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء لعل محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینک کر وار کرنے کے سیاست کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایسی سیاست نا قابل برداشت اور نا قابل قبول ہے ۔ ایک سیاسی جماعت کے قائد میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی سیاست اچھی روایت نہیں ہے ۔ مستقبل میں ایسے حرکات کی روک تھام ہونی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی ملاکنڈ کے ضلعی رہنماء آسد لعل خان ، صدر عالمزیب خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھیں ۔ سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی قائد پر جوتا پھینک کر ان کی بے عزتی کرنے والے کیا ثابت کرنا اور کیسی سیاسی روایت قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا مذہب ، ہمارے روایات ، سیاسی حالات اور معاشرہ کسی بڑے کی سرعام بے عزتی کی اجازت نہیں دیتی بلکہ ہمیں تہذیب ، بڑوں کی قدر اور چھوٹوں پر شفقت کا درس دیتی ہے ۔ لعل محمد خان نے کہا کہ پاکستانی غیوراور محب وطن عوام ایسے سیاست کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے کیونکہ ایسے حرکات سے دُنیا میں ہمارے ملک کا سیاسی امیج خراب ہوگا اور جگ ہنسائی ہو گی ۔ انہوں نے پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اپنے کارکنوں کی اصلاح اور سیاسی تربیت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکن تمام سیاسی قائدین کی عزت رکھیں اور غیر سیاسی طرز حرکات سے اجتناب کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -