خیبر ایجنسی ،لوئے شلمان کے واقعہ سے عوام میں غم وغصہ کی لہر

خیبر ایجنسی ،لوئے شلمان کے واقعہ سے عوام میں غم وغصہ کی لہر

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )لنڈیکوتل کے دور آفتادہ علاقہ لوئے شلمان میں درد ناک واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا گز شتہ رات کسی تنازعہ پر فائرنگ سے باپ، آٹھ ماہ کے معصوم بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی ہو گئی ہیں جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا عام لوگوں کے مطابق قبائلی علاقوں میں بڑی دشمنیوںں میں بھی خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا پولیٹیکل انتظامیہ نے قاتل کو گرفتار کر لیا ، انتظامیہ ذرائع کے مطابق گز شتہ رات لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں کسی تنازعہ پر شاکر نامی شخص نے اندھا دھند فائر نگ کرکے اکرام اللہ اور انکی بیوی اور آٹھ ماہ کے بیٹے احتشام کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طبی امدا د کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر اکرام اور انکا آٹھ ماہ کا بیٹا احتشام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے آٹھ ماہ کے بچے احتشام کو بے دردی سے قتل کرنے پر پورے علاقے میں فضا ء سوگوار رہی بلکہ قبائلی عمائدین نے بچے اوربیوی کی موجودگی میں دشمن اکرام پر فائرنگ کی شدید الفاط میں مذمت کی قبائلی عمائدین نے کہا کہ اسطرح کے واقعات قبائلی علاقات جات میں پہلے کھبی دیکھنے میں نہیں آئے بلکہ بڑے دشمن کو بھی اس وقت نشانہ نہیں بناتے جب انکے کے ساتھ بچے اور خواتین ہو تی ہیں جبکہ انکو محفوظ راستہ دیتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -