کوہاٹ ،یونین کونسل شیر کوٹ میں کازو ے کی تعمیر کا مسئلہ

کوہاٹ ،یونین کونسل شیر کوٹ میں کازو ے کی تعمیر کا مسئلہ

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) یونین کونسل شیرکوٹ میں کازوے کی تعمیر مسئلہ بن گئی ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے لاکھوں روپے فنڈز کی فراہمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا کنٹریکٹر اور ٹی ایم اے آفیسرز کی چپقلش عوام متاثر‘ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے شیرکوٹ یونین کونسل میں عوامی مطالبے پر کازوے کی تعمیر کے لیے لاکھوں روپے فنڈ مختص کر کے کام کی نگرانی ٹی ایم اے سٹاف کے حوالے کر دی مگر بدقسمتی سے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کازوے نہ بن سکا اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے اس کازوے پر کام بند پڑا ہے کیوں کہ ٹھیکیدار 2 فٹ کا پائپ لایا تھا مگر ٹی ایم اے افسران کا مطالبہ ہے کہ ڈھائی فٹ کا پائپ لائن ڈالا جائے تاکہ پانی کا بہاؤ آسانی سے ہو اور عوام کو فائدہ ہو دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار جو پائپ لایا ہے وہ بھی زیادہ اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں عوام کے مطابق وہ اس حوالے سے متعدد بار ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سے شکایت کر چکے ہیں مگر انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور معاملہ جوں کا توں پڑا ہے اس موقع پر بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کام کی کوئی ضرورت نہیں جو سہولت کے بجائے عذاب بن جائے یہ کام ہمارے لیے عذاب بنا ہوا ہے دو سالوں سے عوام تکلیف میں ہیں مگر کسی کو احساس تک نہیں اور نہ ہی ایم پی اے کو کوئی دلچسپی ہے لہٰذا اگر ٹھیکیدار کو یہاں پر کام کرنے میں تکلیف ہے تو ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش مذکورہ سکیم کو کسی اور علاقے میں شفٹ کر دے تاکہ کسی کا تو فائدہ ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -