بنوں میں لیویز کے 68 اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی

بنوں میں لیویز کے 68 اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی

  

بنوں(بیورو رپورٹ)عرصہ دراز کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی کوششوں سے لیویز کے68اہلکاروں کو صوبیدار،نائب صوبیدارا ور حوالدار کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور اے پی اے ایف آر بنوں اشفاق خان نے ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں کو رینک لگائے جبکہ بہترین کارکردگی پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان اور محکمہ مال کے جمال خان، نعمان طارق اسسٹنٹ پروگرامر، سہیل خان سٹینو گرافر ،ناصر اعظم کمپیوٹر اپریٹر سمیت دیگر سرکاری ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو برقت ترقی نہ ملنے سے ملازمین مایوس ہوجاتے ہیں جبکہ ترقی ملنے سے انکی خوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر ملک وقوم کی خدمت لگن اور جذبے سے کرتے ہیں انہوں نے ترقی پانے والے68لیویز اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ لیویز اہلکار وطن کی حفاظت کیلئے زیادہ جوش وجذبے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مذید محنت کریں گے انہوں نے کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر میری یہ کوشش ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم ترقی اور تنخواہ سے محروم نہ رہے اور ان کو ان کا حق بروقت ملے قبل ازیں اے پی اے ایف آر بنوں اشفاق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ دراز سے لیویز فورس کے جوان ترقیوں سے محروم چلے آرہے تھے جس کیلئے ہم نے وقتاً فوقتاً اعلیٰ حکام سے رابطے بھی کئے تاہم ڈپٹی کمشنر بنوں کی کوششوں سے لیویز جوانوں کو ترقی ملی انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان جا پر کھیل کر ایف آر بنوں میں امن وامان برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -